
جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی لاہور
ضیاء الدین انصاری صاحب
الحمدللہ! جماعت اسلامی ایک نظریاتی، باکردار اور عوام دوست تحریک ہے جو پاکستان کو ایک اسلامی، خوشحال اور باوقار ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ہم لاہور کے شہریوں سے مخاطب ہو کر یہ یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی آپ کی آواز ہے، آپ کی امید ہے اور آپ کی خدمت کے لیے ہر میدان میں موجود ہے۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور ہر قدم اللہ کی رضا کے لیے اٹھاتے ہیں۔
ہماری جدوجہد صرف نعروں تک محدود نہیں، بلکہ ہم نے ہر یوسی (یونین کونسل) میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کی ہیں تاکہ گلی محلوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لاہور ایک صاف، محفوظ، تعلیم یافتہ، اور اسلامی اقدار پر قائم شہر ہو۔
موجودہ حالات میں جب مہنگائی، بے روزگاری، اور ناانصافی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے، جماعت اسلامی ایک پرامن اور بااصول مزاحمتی تحریک کے ذریعے تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارا مقصد صرف حکومتوں کی تبدیلی نہیں، بلکہ نظام کی اصلاح اور معاشرے میں عدل کا قیام ہے۔
آئیے! جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں۔ ہم سب مل کر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
"بدلیں گے نظام، بچائیں گے پاکستان!”
والسلام
ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ
امیر جماعت اسلامی لاہور
شوریٰ لاہور












اضلاع لاہور
شعبہ جات
ملٹی میڈیا - (گیلری)


